file photo

طالبان کے چھ ہزار قیدی رہا کیے،افغان وزیرخارجہ
13 ستمبر 2020 (12:17) 2020-09-13

دوحہ:افغان قائم مقام وزیر خارجہ حنیف اتمر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے طالبان کے چھ ہزار قیدی رہا کیے ہیں، جبکہ طالبان کی لسٹ میں پانچ ہزار قیدی شامل تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد حنیف اتمر نے کہا کہ افغان طالبان وفود کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات میں تکنیکی امور پر اطمینان بخش بات چیت ہوئی ہے۔

حنیف اتمر نے کہا کہ افغان حکومت نے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں ایرانی نمائندے کی غیر موجودگی کا مطلب یہ نہیں کہ ایران مذاکرات کی حمایت نہیں کرتا۔

افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کا مقصد امن کے لیے مکمل حمایت اور اعتماد حاصل کرنا ہے۔


ای پیپر