نواز شریف کی رہائی سے متعلق اہم خبر
13 ستمبر 2019 (22:42) 2019-09-13

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم نواز شریف جو اس وقت قید تنہائی میں جیل کاٹ رہے ہیں ان کی سزا معطلی کیخلاف اپیل پر سماعت 18ستمبر کو ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی سزا بڑھانے کی بیب اپیل پر سماعت 18ستمبر کواسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی ، جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نوازشریف اپیل پرسماعت کریں گے۔

نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔نیب نے نواز شریف کی سزا 7 سال قید سے بڑھا کر 14 سال کرنے کی استدعا کررکھی۔


ای پیپر