پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا
13 ستمبر 2019 (21:10) 2019-09-13

 لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو کپتان اور بابر اعظم کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ،سری لنکا کی ٹیم نے رواں ماہ 25 تاریخ سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن گزشتہ دنوں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے بعد دورہ ملتوی ہونے کا اندیشہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورہ کے لیے بابر اعظم کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سرفراز احمد بدستور کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے،آئندہ سیریز کے لیے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی اور نئے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے اور بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ مصباح الحق کی سفارش پر چیئرمین پی سی بی نے کیا۔


ای پیپر