امریکہ کا جاسوسی کا الزام بے بنیاد ہے : اسرائیل
13 ستمبر 2019 (17:00) 2019-09-13

دبئی :اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل پر وائٹ ہائوس کی جاسوسی کے بارے میں سامنے آنے والی امریکی رپورٹ "قطعی جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ امریکا کی جاسوسی اسرائیل کی پالیسی میں شامل نہیں ہے۔ الزام میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ یہ "قطعی جھوٹ" ہے کہ تل ابیب نے وائٹ ہاؤس یا امریکی صدر کی جاسوسی کرائی۔ طویل عرصے سے اسرائیلی حکومت کی طرف سے سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ امریکا میں کسی قسم انٹیلی جنس سرگرمی نہیں ہوگی۔ امریکی حکومت کے تین سابق عہدیداروں کے حوالے سے بتا یا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب سے ملنے والے جاسوسی کے آلات کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

امریکی حکومت کے تین سابق عہدیداروں شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 'کچھ عرصہ قبل وہائٹ ہاس اور واشنگٹن ڈی سی میں دیگر مقامات کے آس پاس پائے جانے والے جاسوس آلات کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کی جاسوسی کرناتھا۔


ای پیپر