Image Source : INP

عمران خان کشمیریوں کی آواز لیکر اقوام متحدہ جا رہے ہیں:شاہ محمود قریشی
13 ستمبر 2019 (16:33) 2019-09-13

مظفرآباد :مظفرا ٓباد میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا مودی سرینگر جا کر کشمیریوں سے خطاب کرنے جرات نہیں کر سکتا ،آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت میںپاکستان کا وزیر اعظم کشمیریوں سے مخاطب ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا آج آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے ،مقبوضہ کشمیر میں تم نے کس قانون کے تحت کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا ہے ؟دنیا آج یہ سوال کرتی ہے انہیں اپنا موقف پیش کیوں نہیں کرنے دیا جا رہا ،آزاد کشمیر میں ٹی وی چل رہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں نہیں ،آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ ،موبائل سروس چل رہی ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں ہر چیز بند ہے ۔

آزا د کشمیر کے لوگ آزادی سے نقل و حرکت کر رہے ہیں ،بھارت دعویٰ کرتا ہے کہ وہاں مذہبی آزادی ہے ،لیکن یوم عاشور پر بھی پوری دنیا نے دیکھا کہ سرینگر میں عاشورہ کا جلوس نہیں نکالنے دیا گیا ،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو عید اور جمعہ کی نمازیں تک نہیں پڑھنے دی گئیں ۔

وزیر خارجہ نے کہا عمران خان کشمیریوں کی آواز لیکر اقوام متحدہ جا رہے ہیں ،اقوام متحدہ میں سوال اٹھائیں گے کہ اگر کشمیریوںکو ہر طرح کی آزاد ی ہے تو 10لاکھ فوج کو کیوں تعینات کیاگیا ،انہوں نے کہا پاکستانی عوام کل بھی کشمیریوں کیساتھ تھی آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔


ای پیپر