ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل مستعفی ہو گئے
13 ستمبر 2019 (16:06) 2019-09-13

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرنے والے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ہی کی چھٹی ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،جبکہ دوسری طرف وزیر اعلیٰ کے مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے ہٹا دیا گیا ۔

خبروں کے مطابق کچھ روز قبل شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر کسی کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا چہرہ پسند نہیں تو وہ پارٹی چھوڑ دیں جس پر پارٹی کے اندر کئی رہنماﺅں کو شدید اختلاف تھا ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے محمد عون چوہدری کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر تعینات کیا گیا ہے۔

آصف محمود وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طور پر کام کریں گے۔


ای پیپر