فوٹو بشکریہ فیس بک

پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
13 ستمبر 2019 (14:37) 2019-09-13

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جاری پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، عدالت نے پی ئی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ملزم علیم خان کو 30 ستمبر کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ ان کے خلاف سال 2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ دیگر ملزمان میں موجودہ وزیراعظم عمران خان ، صدر پاکستان عارف علوی، جہانگیر ترین شامل ہیں۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔


ای پیپر