فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کو امتحانات میں اضافی نمبر
13 ستمبر 2019 (11:21) 2019-09-13

راولپنڈی:صوبائی وزیر کالونیرز فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کو پریکٹیکل کے نمبر دینے کے معاملے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی جس کی نگرانی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے پرنسپل غلام محمد جھگڑ کو سونپی گئی ہے، 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کہ صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن نے رول نمبر759301 کے تحت انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات میں حصہ لیا اور 789 نمبرز کے ساتھ امتحان کو پاس کیا، بورڈ نے صوبائی وزیر کے بیٹے کے فزکس پریکٹیکل کے نمبروں میں سب ایگزامینر اور ہیڈ ایگزامینر کے دیئے ہوئے نمبروں میں فرق ہونے کا شبہ ہونے پر نتیجہ روک دیا۔بعدازاں مبینہ طور پر مداخلت ہونے پر بورڈ حکام نے متعلقہ ہیڈ ایگزا مینر کو آفس بلا کر کٹنگ کا جواب طلب کیا اور پھر نتائج جاری کئے۔

اس بارے میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کو بورڈ کے قوانین اور آئین کے مطابق نمبر دیئے گئے، حلفا کہتا ہوں چیئرمین سمیت بورڈ کے کسی عہدیدار پر دبا ؤ نہیں ڈالا، میرے بھائی بریگیڈیئر ریاض راولپنڈی بورڈ کے چیئرمین کے امیدوار تھے، میں نے اپنے سگے بھائی کی سفارش کرنے سے انکار کیا، راجہ یاسر ہمایوں اور مومن علی آغا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اس بات کے گواہ ہیں۔


ای پیپر