فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکی سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے خط لکھ دیا
13 ستمبر 2019 (09:33) 2019-09-13

نیویارک: امریکی صدر مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والے انسانی المیے کے خاتمے کیلئے فوری ایکشن لیں، چار امریکی سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیا۔

سینیٹرز کرس سین ہولن، لنزے گراہم، بن یامین ایل کارڈن اور ٹاڈ ینگ نے خط میں لکھا کہ کئی ممالک نے ثالثی کی پیشکش کی لیکن بھارت مذاکرات کیلئے تیار نہیں۔

چاروں سینیٹرز کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کہا ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب اور وہاں کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بحالی، کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کیلئے مودی سے ملاقات کریں۔

چیئرمین امریکی ڈیموکریٹک پارٹی ٹام پیری نے کہا کہ دنیا کے کسی حصے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو قبول نہیں کیا جاسکتا، ہمیں ضرور مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔


ای پیپر