Source : Yahoo

ترک صدر کا نواز شریف سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت
13 ستمبر 2018 (23:07) 2018-09-13

لاہور:ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مسلم لیگ (ن) کے قائدسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جانب سے تعزیت کی۔

صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ اللہ تعالی نے انہیں اخلاق ، پاکیزہ اطوار ، رحم دلی اور مہمان نوازی کے اوصاف سے نوازا تھا۔ان کی وفات یقینا شریف خاندان کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز سمیت دیگر اہلخانہ سے ہمدردی کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر رنج وغم کے جذبات کا اظہار کیا۔

ترک صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور تمام اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔


ای پیپر