Source : Yahoo

کلثوم نواز کے آخر ی الفاظ۔۔۔
13 ستمبر 2018 (22:49) 2018-09-13

لندن : کلثوم نواز گزشتہ سال سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی تھیں جس کیلئے وہ لندن میں زیر علاج تھیں گزشتہ دنوں ان کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ والدہ کو انتقال سے ایک روز قبل زیادہ طبیعت خراب ہوئی ان کا کہنا تھا کہ 29رمضان المبارک کو بھی والدہ کو زبردست اٹیک آیا تھا جس نے ان کے لنگز پر بہت زیادہ اثر کیا اور گزشتہ دنوں بھی اُسی انفیکشن کی وجہ سے حالت زیادہ خراب ہو گئی تھی ،ڈاکٹر وں نے مجھ سے کہا کہ اگر آپ بات کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ،حسین نواز کا کہنا تھا کہ جو آخری الفاظ میں نے ان کی زبان سے سنے تھے وہ کہہ رہی تھیں کہ اﷲ بڑا الرحمن و الرحیم ہے یہ الفاظ تھے جو آخری دفعہ سنے تھے ۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سنٹر میں ادا کر دی گئی ہے جس میں مسلم لیگ نون کے رہنماوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا طویل علالت کے بعد منگل کو لندن کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔

بدھ کی صبح پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنی بھابی کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہوئے تھے اور ان کی میت جمعے کی صبح لاہور پہنچے گی اور اسی دن رائیونڈ جاتی امرا میں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد وہیں تدفین کی جائے گی۔


ای پیپر