Source : Yahoo

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آخری موقع ۔۔۔صرف دو دن باقی
13 ستمبر 2018 (21:43) 2018-09-13

اسلام آباد : سمندر پار پاکستانیوں کو آئی ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کے لئے رجسٹریشن میں دو دن باقی رہ گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں 14 اکتوبر کو ہونےوالے ضمنی انتخاب میں سمندر پار پاکستانیوں کو پہلی بار سافٹ ویئر کے ذریعے ووٹ کا حق دیا جا رہا ہے جس کےلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے پاکستانی تارکین وطن جن کے نام ان 37 حلقوں میں سے کسی حلقے میں بطور ووٹر درج ہوں اور ان کے پاس نائیکوپ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہو جبکہ مستند ای میل ایڈریس بھی ہو تووہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ انہیں پولنگ سے ایک روز قبل خصوصی پاس کوڈ جاری کیا جائےگا جس کے ذریعے وہ 14 اکتوبر کو پولنگ کے دورانیہ کے دوران اپنا ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔


ای پیپر