Source : Yahoo

ایپل کی سب سے بڑی سکرین والا فون سامنے آگیا
13 ستمبر 2018 (18:09) 2018-09-13

دبئی : ایپل نے اپنے آئی فون ایکس کے تین نئے اور طاقتور ماڈل متعارف کروائے ہیں جن میں سے دو پہلے سے زیادہ بڑے ہیں۔آئی فون ایکس ایس میکس نامی ماڈل کی سکرین 6.5 انچ کی ہے جبکہ آئی فون ایکس ایس کی پرانے ماڈل جیسی 5.8 انچ سکرین ہے۔اسی طرح متعارف کرائے جانے والے تیسرے ماڈل آئی فون ایکس آر کی سکرین تو 6.1 انچ ہے لیکن اس کی کوالٹی کم ہے۔ ایپل کی جانب سے نئی سمارٹ واچ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں نیا ’فال ڈیٹیکشن‘ نامی فنکشن بھی شامل کیا گیا ہے۔

نئی سمارٹ واچ میں شامل کیے جانے والے اس فنکشن کا کام یہ ہے کہ اگر اس سمارٹ واچ کو پہننے والا شخص کہیں گر جاتا ہے تو یہ واچ خود ہی سے الرٹ جاری کر دے گی۔چالیس ایم ایم واچ سیریز 4 کی قیمت 499 پاونڈز سے شروع ہوتی ہے جب کہ 44 ایم ایم 529 پاونڈز سے شروع ہوتی ہے۔آئی فون ایکس سیریز کے نئے ماڈلز کی قیمت 999 پاو¿نڈز سے شروع ہوتی ہے جو قدرے زیادہ سمجھی جا رہی ہے اور خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شاید آئی فون ایکس اپنی زیادہ قیمت کی وجہ سے صارفین میں مقبولیت کھو دے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کی وہ پہلی پبلک کمپنی بنی جس کی مالیت دس کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ان نئے موبائل فونز میں نیا پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے اور ایپل کا کہنا ہے کہ اس کا فیس آئی ڈی اب پہلے سے زیادہ تیز ہوگا۔ ایپل نے ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں 12، 12 میگا پکسل کے دو کیمرے لگائے ہیں جب کہ ایکس آر میں صرف ایک ہی کیمرہ لگایا ہے۔اس کے علاوہ آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس ایس ماڈلز او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہیں جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ کا فیچر بھی موجود ہے۔


ای پیپر