Source : Yahoo

نواز شریف کی پارٹی ورکروں کو نمازہ جنازہ کیلئے اہم ہدایات
13 ستمبر 2018 (17:57) 2018-09-13

لاہور :لندن میں نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نماز ہ جنازہ ادا کر دی گئی ، نواز شریف نے آج شریف میڈیکل کمپلیکس کے سبزہ زار گراﺅنڈ میں لوگوں سے ملاقات کی جہاں لوگوں نے سابق وزیر اعظم سے اظہار تعزیت کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے جاتی امرا پہنچ گئی ہے، نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم تعزیت کرنے والوں سے ملنے کے لیے باہر آ گئے۔تفصیلات کے مطابق مرحومہ کلثوم نواز کی تعزیت کے لیے بڑی تعداد میں لیگی رہنما اور کارکن جاتی امرا پہنچ چکے ہیں، ان سے ملنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم اور مریم نواز کو باہر آنا پڑا۔ نواز شریف اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہائی کے بعد پہلی بار تعزیت کرنے والوں سے ملے، لیگی رہنماو¿ں اور کارکنوں نے ان سے مل کر اظہارِ تعزیت کیا۔

دوسری طرف مریم نواز بھی پیرول پر رہائی کے بعد تعزیت کے لیے آنے والی خواتین سے باہر آ کر ملیں، لیگی کارکن خواتین نے ان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔تعزیت کے لیے جاتی امرا میں پہنچنے والوں میں متحدہ مجلس علم کا وفد بھی شامل ہے، ایم ایم اے کے وفد میں فضل الرحمان، لیاقت بلوچ، پیر اعجاز ہاشمی اور فرید پراچہ و دیگرشامل ہیں۔ نواز شریف نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے پارٹی ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ نمازہ جنازہ کے بعد جاتی امرا گھر آنے کی کوشش نہ کریں نمازہ جنازہ میں بھی صرف فیملی اور رشتہ دار ہی شرکت کریں ،شہباز شریف کے مطابق نواز شریف انتہائی دکھی ہیں ۔


ای پیپر