Source : Yahoo

وفاقی وزیر تعلیم کا وزیراعظم ہاﺅس کو اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی بنانے کا اعلان
13 ستمبر 2018 (17:46) 2018-09-13

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم ہاﺅس کو اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی بنانے کا بڑا اعلان کر دیا جبکہ پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان گورنرز ہاﺅسز میں میوزیم کھلیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس اس وقت 1 ہزار 96 کینال پرمشتمل ہے، اسکا سالانہ خرچ 47 کروڑ روپے ہے، وزیراعظم ہاﺅس کو اعلی درجے کا تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا گورنر ہاﺅس مری پر سال میں پنجاب حکومت نے 60 کروڑخرچ کئے، گورنر ہاﺅس مری کو ایک ہیریٹج بوتک ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا پنجاب ہاﺅس مری کو ایک ٹورسٹ کمپلیکس بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، راولپنڈی میں موجود پنجاب ہاﺅس کو بھی اعلی تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا گورنر ہاﺅس لاہور کو میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائے گا جبکہ اس میں موجود پارک کو پبلک پارک کے طور پر کھول دیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما و وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا گورنر ہاﺅس لاہور کی مال روڈ والی دیوار گرا کر خوبصورت جنگلہ لگایا جائے گا جس سے اندرکا ایک خوبصورت منظر دکھائی دے گا۔ انہوں نے کہا لاہور میں موجود چنبھا ہاﺅس کو گورنر آفس بنا دیا جائے گا، جبکہ سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس کو ایک فائیوسٹار ہوٹل بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس کراچی کو گورنر ہاﺅس بنایا جائے گا۔


ای پیپر