Source : Yahoo

کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
13 ستمبر 2018 (17:06) 2018-09-13

لندن :نمازہ جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک میں ادا کی گئی نمازہ جنازہ شیخ امام خلیفہ نے پڑھائی نمازہ جنازہ میں حسن نواز ،حسین نواز ،شہباز شریف ،اسحاق ڈار ،چوہدری نثار سمیت دیگر سیاسی رہنما?ں اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

سابق خاتون اول کلثوم نواز کی اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹ پارک مسجد لندن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہباز شریف، حسن، حسین نواز ، چودھری نثار اور اسحاق ڈار کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ امام شیخ خلیفہ عزت نے نماز جنازہ پڑھائی۔

سابق خاتون اول کا جسد خاکی پاکستان لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ان کی میت قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور لائی جائے گی۔ مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اورحسن نواز اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم میت کے ہمراہ صاحبزادی اسما نواز ، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹے آئیں گے۔

لاہور میں نماز جنازہ اور تدفین کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جمعے کو 5 بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ 5 روز کیلئے پیرول پر رہا نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر جاتی امرا میں موجود ہیں۔ وہ تدفین میں شرکت کریں گے اور تمام تر رسومات ادا کرسکیں گے۔


ای پیپر