فوٹوبشکریہ فیس بک

آصف زرداری اور بلاول بھٹو نواز شریف سے تعزیت کیلئے ملاقات کریں گے
13 ستمبر 2018 (15:36) 2018-09-13

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری میاں نواز شریف سے تعزیت کیلئے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف سے کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات کلثوم نواز کی تدفین کے بعد رسم قُل سے پہلے ہو گی۔ پی پی رہنما نواز شریف کی پیرول ختم ہونے سے پہلے ملاقات کریں گے جو ہفتہ یا اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں دوران علاج انتقال کر گئیں تھیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر