فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیر اعظم ہاؤس کو اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا: شفقت محمود
13 ستمبر 2018 (14:36) 2018-09-13

راولپنڈی: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور گورنر سرکاری عمارتوں میں نہیں رہیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے، بولے وزیر اعظم ہاؤس کا سالانہ خرچہ 47 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اسلیے اس کو ایک اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔ اسی طرح پنجاب ہاؤس اور گورنر ہاؤس کی عمارت کو تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور کو میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائے گا، گورنر ہاؤس میں پارک کو عوام کیلئے کھولا جائے گا، گورنر ہاؤس بلوچستان اور کے پی کو بھی میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر