امریکہ میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 6 ہلاک
13 ستمبر 2018 (14:21) 2018-09-13


کیلیفورنیا:امریکا میں فائرنگ کے واقعہ میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافہ ہوگیا ، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیکرز فیلڈ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ، مشتبہ شخص نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔

امریکا میں فائرنگ تواتر سے ہونے والے واقعات نے دنیا کی سپر طاقت کہلانے والے ملک کی اندرونی سکیورٹی صورتحال کا پول کھل گیا ۔ واضح رہے کہ امریکا بھر میں فائرنگ کے واقعات میں سیکڑوں امریکی شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں ،ان واقعات میں قابل ذکر اکتوبر 2017 میں امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 58 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے،پھر نومبر 2017 میں ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔دسمبر 2015 میں امریکی ریاست سان برنارڈینو میں معذوروں پر فائرنگ کے واقعہ میں 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے تھے ۔


ای پیپر