فوٹوبشکریہ فیس بک

نوجوان اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں: آرمی چیف
13 ستمبر 2018 (13:56) 2018-09-13

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نسٹ یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کو سراہا اور کہا کہ نسٹ پاکستان کی بہترین اور معروف یونیورسٹی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے نسٹ یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کو سراہا اور کہا کہ نسٹ پاکستان کی بہترین اور معروف یونیورسٹی ہے اور کوئٹہ کے بعد نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس پورے پاکستان میں ہیں جب کہ نسٹ اعلیٰ معیار کے انجینئرز اور اسکالر تیار کر رہی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان بہتری کے لیے کوشاں ہیں، نوجوان اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں اور نوجوان خود سے سوال کریں کہ وہ اپنے ملک کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر