فوٹوبشکریہ فیس بک

سندھ حکومت تھرپاکر کے حوالے سے جان بوجھ کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتی ہے: وزیر خارجہ
13 ستمبر 2018 (13:25) 2018-09-13

اسلام آباد: تھرپارکر میں قحط سالی کی صورتحال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تھرپارکر انسانوں اور حیوانوں کیلئے موت کی وادی بنتا جا رہا ہے، ہر سال تھرپارکر میں عوام موت سے لڑتے ہیں مگر حکومت انکی مدد کو نہیں آتی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت تھرپاکر کے حوالے سے جان بوجھ کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتی ہے، سندھ کے حکمران دکھی انسانیت کا خیال کریں اور اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں قحط سالی کے شکار عوام کیلئے خصوصی امداد بھیجی جائے، قحط سالی کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر پالیسی مرتب اور نافذ کی جائے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر