ڈیم کہیں سیاست کی نظر نہ ہو جائے : جاوید عباسی
13 ستمبر 2018 (13:02) 2018-09-13


اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھاشا ڈیم بنانے کیلئے اچھا اقدام اٹھایا لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ نیک کام سیاست کی نظر ہو جائے ۔

ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے ، چیف جسٹس نے بھاشا ڈیم بنانے کیلئے اچھا اقدام اٹھایا ہے لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ نیک کام سیاست کی نظر ہو جائے ، اس کام کے طریقہ کار کا پہلے تعین ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ کے نام پر بھی ہم نے بڑی خوشیاں بنائیں تھیں ، بھاشا ڈیم کیلئے 1400ارب چاہیے ہیں ۔ 


ای پیپر