فوٹوبشکریہ فیس بک

جن مزدوروں نے دن رات کام کیا، انہیں پانچ، پانچ ہزار انعام دیں گے: شیخ رشید
13 ستمبر 2018 (11:10) 2018-09-13

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھیس بدل کر بھی ٹرینوں کو چیک کروں گا۔ بہت سی ٹرینیں اپ گریڈ ہونی ہیں اور ہم موہن جو دڑو تک ٹرین لے کر جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے میں زیرو ٹالرنس کرپشن کی پالیسی پر گامزن ہیں اور بڑے بڑے بلڈرز نے محکمہ ریلوے کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنی سفارشات پیش کریں گے اور محکمہ ریلوے کی زمین واگزار کرانے کے لیے آرڈیننس جاری کرنے کی تجویز دوں گا۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ریلوے کا محکمہ 40 سے 42 ارب روپے کے خسارے میں ہے جبکہ ہمارے پاس وسائل نہیں پھر بھی کام کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بہت سی ٹرینیں پرانی ہو گئیں جنہیں اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اور 20 دن میں 2 ٹرینیں تیار کی گئی ہیں۔ جن مزدوروں نے دن رات کام کیا ہے انہیں پانچ ، پانچ ہزار انعام دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کو مثالی بنانے کی کوشش کریں گے اس کے علاوہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمارا سب سے بڑا ٹاسک خسارے کو ختم کرنا ہے اور ریلوے کو ایک سال کے اندر خسارے سے نکالیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر