فوٹوبشکریہ فیس بک

بیگم کلثوم نواز کی میت جمعہ کے روز صبح چھ بجے پاکستان لائی جائے گی
13 ستمبر 2018 (10:21) 2018-09-13

لندن: بیگم کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو اٹھاون کے ذریعے جمعہ کے روز صبح چھ بجے پاکستان لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق میت کیساتھ مریم نواز کی بہن اسماء نواز اور لیگی رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے بھی پاکستان آئیں گے۔ نیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں حسن نواز نے کہا ہے کہ ہم بھائیوں کا میت کے ساتھ واپسی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ جاتی امرا میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کی شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، پاکستان میں جنازے اور تدفین کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

ایصال ثواب کیلئے رسم قل مورخہ 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہوگی، ترجمان شریف خاندان نے تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔

واضح رہے کہ بھابی کلثوم نواز کی میت لانے کیلئے شہباز شریف جب لندن پہنچے تو حسین نواز چچا سے گلے ملتے ہی آبدیدہ ہوگئے تھے۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج ریجنٹ پارک پلازہ میں ادا کی جائے گی۔ جس میں حسن، حسین نواز ، شہباز شریف اور دیگر کارکنان شرکت کریں گے۔

 

 


ای پیپر