میانداد کے چھکے کی دوبارہ یاد تازہ ،یقینی شکست فتح میں تبدیل
13 اکتوبر 2020 (21:34) 2020-10-13

کراچی :نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دانش عزیز اور انور علی نے خیبر پختونخوا کے خلاف سندھ کی یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا,خیبرپختونخوا کے خلاف 34 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد سندھ نے میچ 2 وکٹ سے جیت لیا، دانش عزیز 72 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے خیبر پختونخوا کے بیٹسمین پریشان دکھائی دیے اور آدھی ٹیم 58 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی ،اس موقع پر مصدق نے 25 اور عثمان شنواری نے 36 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 9 وکٹ پر 138 تک پہنچایا،جواب میں سندھ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی، 7 کھلاڑی صرف 34 رنز پر پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد دانش عزیز اور انور علی نے کمال کی بیٹنگ کی اور 77 رنز کی شراکت بنائی۔

انور علی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، لیکن دانش ڈٹے رہے اور میچ کی آخری گیند پر چھکا لگا کر سندھ کو دو وکٹ سے فتح دلا دی۔


ای پیپر