file photo

اس فلم کے لیے میں تقریباَ برہنہ ہوگئی تھی ، کرینہ کپور
13 اکتوبر 2020 (12:38) 2020-10-13

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف ترین اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ ان کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہیروئن‘ ان کیلئے بہت خاص فلم ثابت ہوئی تھی ، اس فلم کو انہوں نے اپنا سب کچھ دے دیا یہاں تک کہ وہ اس کیلئے برہنہ بھی ہوگئی تھیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور سے ان کی پسندیدہ 5 فلموں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہیروئن فلم کو ٹاپ آف لسٹ رکھا۔

میزبان نے کرینہ کپور اور ارجن رامپال کا فحش سین دکھایا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کیلئے بہت خاص ہے، انہوں نے اس فلم کو اپنا سب کچھ دے دیا، یہاں تک کہ وہ اس فلم کیلئے برہنہ تک ہوگئی تھیں، انہیں فرق نہیں پڑتا کہ لوگ اس فلم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں لیکن یہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

کرینہ کپور نے ’ہیروئن‘ فلم کے ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر کی بھی خوب تعریف کی اور کہا کہ بطور ہدایتکار وہ نہ صرف اداکاروں کو مختلف سین کرنے کیلئے تیار کرتے ہیں بلکہ ہر سین کو انتہائی باریکی سے شوٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں مشہور ہونے کیلئے اکثر اداکاروں کو ایسے فحش سین کرنے پڑتے ہیں جن کی وجہ سے اُن کو پرستاروں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ بولی وڈ بیبو کرینہ کپور اور چھوٹے خان سیف علی خان کی جوڑی کا شمار یوں تو اس وقت کی سب سے رومانٹک اور بولڈ جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ لیکن یہ حیران کن بات ہے کہ دونوں نے شادی کے بعد اب تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا، جس وجہ سے ان کے شائقین بے حد پریشان ہیں۔

اگرچہ شادی سے قبل چند فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ہی ان دونوں کے درمیان پیار ہوا جو بعد ازاں شادی میں بدل گیا۔


ای پیپر