(Photo:@norafatehi/Instagram)

نورا فتیحی کے بولڈ فوٹو شوٹ پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا
13 اکتوبر 2020 (10:54) 2020-10-13

ممبئی: نورا فتیحی جو بھی پہنتی ہیں وہ ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتا ہے ۔ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس ویڈیو اور گلیمرس تصاویر کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کھینچتی رہتی ہیں ۔ نورا فتیحی بالی ووڈ کی پرفیکٹ ڈانسروں میں شمار کی جاتی ہیں ۔

نورا فتیحی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کے ویڈیوز شیئر کرکے پرستاروں کی تعریف حاصل کرتی رہی ہیں ۔ حالانکہ ان دنوں وہ اپنے گلیمرس تصویر کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ فتیحی کے پرستاروں کو ان کا یہ انداز کافی پسند آرہا ہے ۔

حال ہی میں نورا فتیحی نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔ ان میں سے ایک میں وہ لال رنگ کی باڈی کان ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔

ریڈ شمری ڈریس جس کی اسٹریپی ڈیزائن اور اسکیور نیک ان کے انداز کو مزید دلکش بنارہا ہے ۔ اس تصویر کو دیکھ کر ان کے چاہنے والے دیوانے ہوئے جارہے ہیں اور جم کر کمنٹس کر رہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ نورا فتیحی نے کافی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے ۔

ہندوستانی ہو یا ویسٹرن آوٹ فٹ وہ کافی خوبصورتی کے ساتھ ان کا استعمال کرتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ پرستاروں کی نظر جہاں ان کے ڈانس اسٹیپس کو سیکھنے پر ہوتی ہے وہیں ان کے آوٹ فٹ بھی کافی پسند آتے ہیں ۔

واضح رہے کہ نورا فتیحی بھارت کے معروف ڈانس شو انڈیاز بیسٹ ڈانسر میں بطور جج بھی اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مراکشی نژاد اداکارہ کو بھارت کے ڈانسنگ شو کو اس وقت خیر باد کہنا پڑ گیا جب اداکارہ ملائیکہ اروڑا کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد بطور جج دوبارہ شو کا حصہ بن گئیں۔


ای پیپر