فائل فوٹو

کیریبیئن پریمیئر لیگ، شعیب ملک کی پرفارمنسز کا صلہ مل گیا
13 اکتوبر 2019 (14:11) 2019-10-13

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی پرفارمنسز کا صلہ مل گیا، انہیں سی پی ایل ڈریم ٹیم کا کپتان منتخب کرلیا گیا۔

شعیب ملک کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ڈریم ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا، سی پی ایل میں شعیب ملک نے نہ صرف عمدہ قیادت کی بلکہ انفرادی کارکردگی بھی شاندار رہی، ان کی ٹیم گیانا ایمازون نے گروپ مرحلے میں مسلسل 10 فتوحات کا ریکارڈ قائم کیا اور ابھی تک ناقابل شکست ہے، شعیب نے 78.25 کی اوسط سے 313 رنز بنائے ہیں، ان کی ٹیم کے مزید 2 کھلاڑی بھی ڈریم ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


ای پیپر