فائل فوٹو

تیل تنصیبات پر حملوں کے پیش نظر سعودی عرب کا بڑا اقدام
13 اکتوبر 2019 (12:01) 2019-10-13

ریاض: تیل تنصیبات پر حملوں کے پیش نظر سعودی عرب کا بڑا اقدام، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اضافی امریکی فوجیوں کی تعیناتی اور دفاعی آلات کی تنصیب کی منظوری دیدی۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ علاقائی سلامتی اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل امریکا نے خلیجی ریاست میں تین ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر