فائل فوٹو

ن لیگ کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا
13 اکتوبر 2019 (10:48) 2019-10-13

اسلام آباد: آزادی مارچ کا پلان کیا ہوگا ؟ حکومت مخالف مارچ پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

جے یو آئی نے آزادی مارچ کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن سے رابطے تیز کر دیے، مولانا فضل الرحمان کا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ٹیلی فون، مارچ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور امیر مقام پر مشتمل وفد آج مولانا سے ملاقات کرے گا۔

لاڑکانہ میں ریلی سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، بولے عمران خان نے عوام کے حقوق پر سودے بازی کی، سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر ہی رہیں گے۔

دوسری طرف حکومتی کیمپ سے جوابی وار بھی جاری ہیں، فردوس عاشق اعوان بولیں، اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے شور مچارہی ہے، جیل سے آئے خط کا حشر بھی قطری خط جیسا ہوگا۔

وفاقی وزیر غلام سرور نے بھی مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ 27 اکتوبر کو احتجاج کرکے کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچائیں۔


ای پیپر