فائل فوٹو

سعودی عرب، ایران میں ثالثی کیلئے عمران خان ایران روانہ
13 اکتوبر 2019 (10:02) 2019-10-13

اسلام آباد: سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کرانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے کمر کس لی۔ ایک روزہ دورے پر ایران روانہ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں ایران سعودی تناؤ، خلیج میں امن اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے۔

ایران سے واپسی پر وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب جانے کا بھی امکان ہے۔ جہاں وہ ایران میں ہونے والی ملاقاتوں پر سعودی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمران خان کی ایران سعودیہ ثالثی کیلئے کوشش کا خیرمقدم کیا ہے۔


ای پیپر