فائل فوٹو

محمد حفیظ پی سی بی کے نئے سسٹم کیخلاف میدان میں آگئے
13 اکتوبر 2019 (09:33) 2019-10-13

لاہور: سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے نئے سسٹم کو نشانہ بنا دیا، سابق کپتان کہتے ہیں نئے سسٹم سے دو سو کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے، مگر ہزاروں کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف میں شامل افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

مزدوری کرنے والے ڈومیسٹک کرکٹر فضل سبحان کی خبر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے اس ردعمل کا اظہار کیا۔ سابق کپتان کہتے ہیں اس کرکٹر کی طرح کئی دیگرکھلاڑی بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس بے روزگاری کی ذمہ داری کون لے گا۔


ای پیپر