پاکستان ریلوے میں سفر کرنے والوں کیلئے انتہائی خاص خبر
13 اکتوبر 2018 (18:59) 2018-10-13

لاہور: پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما میں ٹرینوں کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا‘15اکتوبر سے نافذالعمل ہونے والے نئے ٹائم ٹیبل میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیاگیاہے۔حکام کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق 9 ٹرینوں کو اضافی سٹاپ دئیے گئے ، اپ اور ڈان کی18 ٹرینوں کے ڈیپارچرٹائم ری شیڈول کردیے گئے ہیں۔ 4 ٹرینوں کے سٹاپجز میں اضافہ کیا گیاہے، اضافہ کیے جانے والی ٹرینوں میں علامہ اقبال ایکسپریس کو بہالپور ریلوے پر 2 منٹ کی بجائے 4 منٹ ، خوشحال خاں خٹک ایکسپریس جوہر آباد 5 منٹ کی بجائے 8 منٹ ، جعفر ایکسپریس جیکب آباد 7 منٹ کی بجائے 10 منٹ اور پاک بزنس ایکسپریس رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کی بجائے 4 منٹ سٹاپ کرے گی۔5 ٹرینوں کی ری نمبرنگ کی گئی جس کے مطابق لاہور‘راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 104 ڈان کو تبدیل کرکے 102 ڈان ، 102 ڈان کو تبدیل کرکے 104ڈان ، لاہور۔ملتان کے درمیان چلنے والی 116 ڈان کو تبدیل کرکے18 ڈان اور 118 ڈان کو تبدیل کرکے 116 ڈان جبکہ سرگودھا‘لالہ موسی(353UP/354DN)کو تبدیل کرکے (253UP/254DN)کردیاگیاہے۔ نئے ٹائم کے مطابق 2 ٹرینوں کے نام تبدیل کردیے گئے ہیں جن میں لاہور‘کراچی کے درمیان چلنے والی نائٹ کوچ (43UP/44DN)کا نام تبدیل کرکے شاہ حسین ایکسپریس اور سرگودھا‘ لالہ موسی مکسڈ (253UP/254DN)کا نیا نام کرانہ پسنجر رکھ دیاگیاہے‘ اسی طرح مسافروں کی سہولت کیلئے 5 ٹرینوں کو ریگولر کردیاگیاہے جن میں راولپنڈی ایکسپریس (109UP/110DN)، فیصل آباد ایکسپریس (119UP/120DN)، میانوالی ریل کار (175UP/176DN)، نارووال پسنجر (211UP/212DN)اور پنڈدادن خان‘ملکوال کے درمیان چلنے والی (PDK 5UP/6DN)شٹل ٹرین کے نام شامل ہیں۔جبکہ لاہور مارگلہ کے درمیان چلنے والی سبک رفتار (101UP)کو مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی بجائے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن تک کردیاگیاہے۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق حیدر آباد۔ بدین کے درمیان چلنے والی ہفتہ واربدین ایکسپریس (179UP/180DN)کا شیڈول تبدیل کردیاگیا ہے یہ ٹرین حیدرآباد سے سوموار کو روانہ ہوکر اسی روز بدین سے واپس حیدرآباد آئے گی۔جبکہ اس سے پہلے یہ ٹرین سوموار کو حیدر آباد سے چلنے کے بعد منگل کے روز بدین واپس پہنچتی تھی۔


ای پیپر