بھارت ایک وار کرے گا ہم دس جوابی وار کرینگے :میجر جنرل آصف غفور
13 اکتوبر 2018 (18:33) 2018-10-13

برطانیہ: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے ایک سرجیکل اسٹرائیک کی توپاکستان دس کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہووہ ٹوٹ جاتاہے۔

وہ برطانیہ میں اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے آصف غفور نے کہا کہ فوج کا احتساب قوی اور سخت ہے ،فوج کسی کو نہیں کہہ سکتی کہ کس کو کیسے ووٹ دیں ،فوج کے بار ے میں کہا گیا کہ سات آرمی چیف ملک سے باہر ہیں لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں صرف صرف راحیل شریف اور پرویز مشرف ملک سے باہر ہیں ،احتسا ب اور کرپشن کیخلاف مہم میں فوج کا کوئی کردار نہیں ،فوج کا کام ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنا ہے ،اس وقت فوج مشرقی اور مغربی سرحد پر پوری طرح مصروف ہے ،مشرف کے حوالے سے با ت کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ درحقیقت مشرف جنرل ہیں لیکن ان کے سیاسی کردار کا فوج سے کوئی تعلق نہیں ۔

فوج پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے لیکن آج تک کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا گیا ،آنے والا وقت بتا دے گا کہ الیکشن کس حد تک صاف اور شفاف تھے ،ن لیگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے فوج کی ہر ضرور ت پر خاص توجہ دی ،سرحد محفوظ بنانے کیلئے رقم فراہم کی ،ن لیگ کی حکومت نے ہی عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کی منظوری دی اور مکمل تعاون کیا ۔


ای پیپر