ن لیگ میں فارورڈ بلا ک سے متعلق فواد چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف
13 اکتوبر 2018 (18:12) 2018-10-13

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف فیملی کا سیاسی مستقبل مخدوش ہے، ن لیگ میں لوگ فارورڈ بلاک بنانے کے لیے تیار ہیں ، ہم ہی لحاظ کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی ، نہ صرف اپنی چھوڑی ہوئی نشستیں بلکہ دیگر نشستیں بھی جیتیں گے،ان کا کہناتھاکہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،جمہوریت کو اس وقت خطرہ ہوتاہے جب بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں،ایک طرف ڈاکوﺅں کو پکڑنے اور دوسری طرف قرض لیکر گھر چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملک بالکل درست سمت میں جارہاہے،جمہوریت کو ملک میں کوئی خطرہ نہیں ہے،ہمارا وعدہ یہ ہے کہ جب ہماری حکومت ختم ہوگی تو دیگرممالک سے مدد نہیں مانگنی پڑے گی,انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم اورنمل کے لیے کہا جاتا تھا کہ نہیں بنیں گے لیکن بن گئے،50 لاکھ گھروں کے لیے بھی کہا جاتا ہے کہ نہیں بنیں گے لیکن یہ 50 لاکھ گھر ضرور بنیں گے۔

فواد چوہدری کا کہناتھاکہ نیب آزاد ادارہ ہے، نیب کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ہمارےایم این ایز اور ایم پی ایز ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔


ای پیپر