معاشی بدحالی کے تعین کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کی قرار داد
13 اکتوبر 2018 (15:49) 2018-10-13

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک کی موجودہ معاشی بدحالی کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کی قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے جو ملک میں معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کے تعین سے متعلق اپنی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔

ترجمان وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک کی موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کی قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری 17اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ قرار داد پیش کریں گے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے، پارلیمانی کمیشن ملک میں معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کے تعین سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔


ای پیپر