kasur,death sentence,11 month girl,sex beast,
13 نومبر 2020 (22:07) 2020-11-13

لاہور:قصور میں گزشتہ سال 11 ماہ کی ننھی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے جنسی درندے کو عدالت کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر کی عدالت نے ملزم رفیق کو سزائے موت دینے کا حکم سنایا ہے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان میں جنسی درندگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مجرموں کو سزا دینے کا عمل تیز کیا جانا چاہیے۔ ایسے درندے معاہدے کا توازن بگاڑتے ہیں اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان پر رحم نہیں کیا جا سکتا ۔

یاد رہے کہ 2019 میں قصور پیروالا روڈ کی 11 ماہ کی ننھی بچی کو ملزم رفیق نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس غیر انسانی واقعے پر پورے پاکستان میں ایک تہلکہ مچ گیا تھا اور یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ سال اگست میں ملزم رفیق کو گرفتار کر لیا تھا۔


ای پیپر