bilawal bhutto,rigging,attempt fool,Gilgit election
13 نومبر 2020 (21:28) 2020-11-13

گلگت:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ دھاندلی سے الیکشن جیت لے اور یہ گلگت کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔ حکومت کا منشور عوام کو غریب ٗ بے روز گار کرنا ہے۔ مگر اب عوام کو معلوم ہو چکا ہے کہ حکومت غریبوں کی دشمن ہے۔ گلگت کی ترقی کا ایک بھی منصوبہ کسی کے پاس نہیں۔ اگر ہوش کے ناخن نہ لئے گئے تو صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے کیونکہ ساری دنیا کی نظریں گلگت بلتستان کے الیکشن پر ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران بہت عجیب واقعات بھی پیش آئے۔ یہ کوشش کی گئی کہ ہمیں صوبے سے نکال دیا  جائے۔ ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ انتخابات صاف شفاف طریقے سے ہوں۔ آج ہم نے اپنی انتخابی مہم کا آخری جلسہ کیا۔ ہماری انتخابی مہم روکنے کی کوشش کی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ہمارا آخری جلسہ تھا مگر ہمیں اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کمرنے سے روک دیا گیا۔ مجھ سے میرا آئینی حق چھینا گیا ہے ۔ انتخابی مہم چلانا ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے اور میں چاہتا تھا کہ آخری وقت تک انتخابی مہم پر محنت کروں مگر مجھے ایسا کرنے سے روک دیا گیا۔ اس وقت میری پارٹی کا  جلسہ چل رہا ہے مگر میں اس میں شرکت نہیں کر پایا کیونکہ عدالت کی طرف سے مجھے منع کر دیا گیا ہے۔ یہ میرے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔


ای پیپر