announced,kashmoor incident,brave girl,police officer,bravery,civil award
13 نومبر 2020 (19:39) 2020-11-13

کراچی : حکومت سندھ میں سانحہ کشمور میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والی پولیس آفیسر کی بیٹی کیلئے 10 لاکھ  روپے اعلان اور سول ایوارڈ کی سفارش کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمور کی بہادر بیٹی کیلئے سندھ حکومت نے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے سول ایوارڈ کی سفارش کا بھی کہا ہے۔ حکومت سندھ کے ترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمور میں ہونے والے وحشیانہ عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ہمارے پاس وہ الفاط نہیں کہ پولیس آفیسر اور ان کی بہادر بیٹی کو خراج تحسین پیش کر سکیں۔ جس سمجھداری سے اس معاملے میں قوم کی بیٹی نے کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے۔

ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب متاثرہ خاتون پولیس کے پاس پہنچی تو پولیس آفیسر نے کمال سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خاتون کو گھر منتقل کر دیا اور اپنی بیٹی کی مدد سے ملزموں کو پکڑنے کا سمجھداری سے منصوبہ بنایا۔ بہادر لڑکی نے اس گروہ کے ممبر سے بات کی اور پھر اسے بہانے سے گھر سے باہر نکال کرایک پارک میں بلایا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سفارش کرتے ہیں کہ پولیس آفیسر محمد بخش کو بہادری کا میڈل دیا  جائے جبکہ قوم کی بیٹی کو سول ایوارڈ سے نوازا  جائے ۔ اس کے ساتھ ہم حکومت سندھ کی طرف سے بہادر بیٹی کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہیں۔


ای پیپر