Sheikh Rashid,PML-N,election,Gilgit-Baltistan
13 نومبر 2020 (18:31) 2020-11-13

لاہور :وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں دن میں تارے نظر آجائیں گے۔ پہلا نمبر اس بار بھی پی ٹی آئی کا ہو گا ٗ دوسرے پر پی پی  ٗ تیسرے پر آزاد امیدوار جبکہ مسلم لیگ(ن) کا آخری نمبر ہو گا۔ 

ایک ٹی وی انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کچھ سیٹیں نکالے گی لیکن حکومت بنانے کے قابل نہیں ہو گی۔  مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے اس لئے ملاقات کی تاکہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے بعد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کر سکیں۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ انتخابات میں فوج نہیں گئی اور اسی بات شفافیت پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو دھچکا لگنے والا ہے۔ آنے والوں دنوں میں میری طرف سے مزید انکشافات بھی ہوں گے۔ مسلم لیگ(ن) کی سیاست اب واپس زیرو کی طرف جا رہی ہے ٗ ابھی مریم نواز شریف نے کچھ کہا ہے لیکن کچھ عرصہ تک یہ لوگ ہر قسم کی بات چیت کیلئے تیار ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں  وراثت کی سیاست ہو رہی ہے  جبکہ جو بیانیہ انہوں نے اپنایا ہے پارٹی کے اپنے لوگ ان کے ساتھ نہیں چل پا رہے ہیں۔ صرف وہی سیاستدان اس وقت مسلم لیگ(ن) کے بیانیہ کی حمایت کر رہے ہیں جن کیخلاف کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔مریم نواز شریف نے ابھی جو بیان دیا ہے اس سے حکومت کو تقویت ملی ہے۔ یہ اپنے بیان پر عمر بھر پچھتائیں گے۔ 


ای پیپر