maryam nawaaz,desecration,mazar-e-quaid,Capt Safdar
13 نومبر 2020 (17:54) 2020-11-13

کراچی:  مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کا تقدس پامال کرنے کا معاملہ ابھی اختتام پذیر نہیں ہوا بلکہ اب یہ مطالبہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس الزام میں ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق یہ استدعا کراچی میں مزار قائد مینجمنٹ بورڈ منیجر غلام اکبر میمن کی طرف سے کیا گیا ہے جنہوں نے سٹی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف درخواست دائر کر نے کی کوشش کی کہ ان کیخلاف مزار قائد کی بے حرمتی کرنے پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے۔

عدالت نے فی الحال یہ درخواست اس اعتراض کیساتھ واپس کر دی ہے کہ دستاویزات مکمل نہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کے ساتھ شکایت کنندہ نے وکالت نامہ جمع نہیں کروایا تھا ۔ اب اس درخواست پر اعتراض کو ختم کر کے سوموار کو دوبارہ درخواست جمع کروائی جائیگی۔

درخواست میں مزار مینجمنٹ بورڈ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی طرف سے مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کے  جلسہ کیلئے جانے والے کیپٹن (ر) صفدر او ر مریم نواز کے ہوٹل پر بھی پولیس کی طرف سے ریڈ کی گئی تھی اور یہ اس معاملہ میں پاکستان کی آرمی کو بھی ثالثی کیلئے آنا پڑا تھا ۔


ای پیپر