Funeral,Waqar Ahmed Saith,justice,Peshawar High Court,
13 نومبر 2020 (16:19) 2020-11-13

پشاور :کورونا سے وفات پانے والے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ پشاور کے کرنل شیر خان سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ ٗ وزرا ٗ پشاور کے کور کمانڈر ٗ آئی جی پولیس سمیت اہم سرکاری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں آج پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سرکاری و سماجی کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر عالمی وبا کے ہدایات کو بھی مد نظر رکھا گیا۔نماز جنازہ کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ جسسٹس وقار سیٹھ کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔جسٹس وقار احمد سیٹھ نے آمر جنرل پرویز مشرف کیخلاف تاریخی فیصلہ سنایا تھا جس میں انہیں سرعام پھانسی دینے کا حکم دیا گیا تھا۔


ای پیپر