naibaat.pk,urdu news,breaking news,urdunews,neonetwork.pk,neo tv,neo news
13 نومبر 2020 (15:26) 2020-11-13

 اسلام آ باد : پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 اسلامی ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کر دی گئی۔

 تفصیلات  کے مطابق  وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی جس کے بعد 7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کردی گئی ہے۔ اس آرگنائزیشن کے تحت خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے جب کہ سائبر سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو بھی ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ 

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن میں پاکستان، سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت 7 ممالک شامل ہوں گے جب کہ بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا جب کہ ممبر ممالک کے آئی ٹی وزرا کا پہلا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔


ای پیپر