pandemic,asad umer,economy,affected again
13 نومبر 2020 (15:17) 2020-11-13

 اسلام آباد: دنیا بھر میں موذی وبا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے ساتھ پاکستان میں بھی عالمی وبا کی متاثرین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جبکہ حکومت کا اس صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تو ملکی معیشت جو بہتری کی طرف گامزن ہے وہ پھر متاثر ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کے کیسز بڑھنے سے معیشت کی بحالی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ جولائی سے ستمبر گزشتہ سال کے مقابلے میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر2020، گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں شرح نمو10 فیصد رہی، یہ معاشی بحالی کی جانب مضبوط اشارہ ہے لیکن کورونا کے کیسز بڑھنے سے معیشت کی بحالی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم مسلسل یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستانی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو چکی ہے جبکہ عوام تک اس کے ثمرات ابھی پہنچنا شروع بھی نہیں ہوئے کہ حکومتی ٹیم نے یہ کہنا شروع کر دیا ہےکہ معیشت بہتر ہو چکی ہے مگر عالمی وبا کی وجہ سے پھر متاثر ہو سکتی ہے۔


ای پیپر