پی این ایس تبوک کی پاک بحریہ میں شمولیت 
13 نومبر 2020 (13:45) 2020-11-13

راولپنڈی :پاکستان نیوی نے رومانیہ میں تیارکردہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کی پاک بحریہ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاک بحریہ کے تجرجمان کی جانب سی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پی این ایس تبوک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی جبکہ پی این ایس تبوک جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پی این ایس تبوک متعدد نیول آپریشنز سر انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ وزارت دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان پاک بحریہ کیلئے دو جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے پایا تھا۔

جاری کی گئی تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہوچکا ہے،پاکستانی بحری بیڑے میں اس نئے جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے اس جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جبکہ تقریب میں پاکستانی حکام اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے شرکت کی۔


ای پیپر