Honda Motors plans to introduce Level 3 driverless car
13 نومبر 2020 (13:27) 2020-11-13

ٹوکیو:جاپان کی کار سازکمپنی ہونڈا  موٹرز  نے  لیول۔ 3 کی بغیر ڈرائیور  کے چلنے والی گاڑی متعارف کرانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہونڈا موٹر نے  بغیر ڈرائیور  چلنے والی گاڑی  کو مارچ کے اختتام تک فروخت شروع کرنے کیمنصوبہ  کا اعلان کیاہے۔ جاپان کی وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ہی یہ گاڑی ساز ادارہ، لیول تھری کی خودکار گاڑی کی تجارتی سطح پر تیاری کرنے والا دنیا کا پہلا موٹر ساز بن جائے گا۔

ہونڈا  موٹرز کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے خودکار ڈرائیونگ نظام کے لیے حکومتی منظوری حاصل کر لی ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ایک مشہور ماڈل کو اس نظام سے لیس کر کے فروخت کرنے کا ہے۔

خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے لیول پانچ یعنی درجے ہیں۔ درجہ اول اور دوم، خودکار بریک اور گاڑی کو اپنی لین میں رکھنے کے ہیں۔ اکثر گاڑیوں میں پہلے ہی یہ نظام نصب ہیں۔

درجہ تھری میں گاڑی چلانے والا فرد، سٹیرنگ کنٹرول اور بریک سمیت تمام افعال خودکار نظام کے حوالے کر سکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے چند شرائط ہیں۔ مثلاً ایک شرط یہ ہے کہ گاڑی ایسے ہائی وے پر جہاں بھیڑ اور کم رفتار ٹریفک ہو۔


ای پیپر