Those who become a threat will be dealt with with an iron hand, Muhammad bin Salman said
13 نومبر 2020 (13:01) 2020-11-13

ریاض:عودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بننے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد نے مجلس شوری سے خادم حرمین شریفین کے جامع خطاب پر شکریہ ادا کرتے  ہوئے کہا کہ سعودی عرب دنیا کی اہم اور اقصادی طاقت ہے۔

سعودی عرب اپنی معیشت کا حجم دگنا کرنے اور اقتصادی وسائل مں تنوع پیدا کرنے میں سنجیدگی سے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی سکیموں کا محور تیل کے ماسوا معاشی نظام کا قیام ہے۔

ولی عہد کا کہنا تھا کہ 2016 میں تیل کے علاوہ قومی پیداوار 1.8 ٹریلین ریال تھی۔ اس میں تیزی سے اضافے کی سکیمیں نافذ کی گئیں، تین برسوں کے دوران خوشگوار  نتائج سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا  وائرس کی وبا کے باوجود جی ٹونٹی  میں شامل ملکوں کے حوالے سے سعودی عرب دس کامیاب ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں کہ وبا کہ خاتمے پر شرح نمو میں تیزی سے اضافہ ہوگا اور حالات معمول پر آئیں گے اور سعودی عرب آئندہ برسوں کے دوران تیل کے علاوہ  قومی پیداوار میں تیز رفتار شرح نمو حاصل کرنے والا جی ٹونٹی  کا اہم ملک بن جائے گا۔


ای پیپر