Accused brutally sold for Rs 30,000: Kashmore rape victim
13 نومبر 2020 (12:49) 2020-11-13

کشمور:زیادتی کا نشانہ بننے والی   خاتون کاکہنا ہے کہ ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر بلا یا  بیٹی کے ساتھ نوکری کے سلسلے میں کشمور پہنچی  اور ملزمان نے  زیادتی کا نشانہ بنا کر 30 ہزار میں  بیچ دیا  جبکہ بچی چھین کر     بس سٹاپ پر اتار دیا  اور کہا اور لڑکی لاؤ گی تو بیٹی ملے  گی ۔

دوسری جانب   ملزمان کی  گرفتاری میں اہم کردار اد ا کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش  کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون مدد مانگنے گھر آئی ،اپنی بیٹی   کو  متاثرہ خاتون کے ساتھ ملزمان سے ملنے کیلئے بھیجا ،جس کےبعد ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔

گرفتار شدہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ کشمور میں 4سالہ بچی اور ماں کے ساتھ درندگی کرنے کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا.

واضح رہے کہ پولیس نے 4سالہ بچی اور ماں کے ساتھ درندگی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے بازیاب کرایاتھا جبکہ دونوں ماں بیٹی کو ایک ہفتہ قبل نوکری کا جھانسہ دیکر کراچی سے کشمور لے جایا گیا تھا۔


ای پیپر