Mobile phone imports rise 135% in three months, SBP says
13 نومبر 2020 (12:22) 2020-11-13

اسلام آباد: موبائل فونز کی درآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دران   135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس  بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 528 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی  عرصہ کے دوران 225 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی کے دوران درآمدات کا حجم 169 ملین ڈالر  جبکہ مالی سلا 2018 میں 179 ملین ڈالر رہا تھا۔ اسی طرح مالی سال 2017 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 141 ملین ڈالر، مالی سال 2016 کے اسی  عرصہ 149 ملین ڈالر اور مالی سال 2015 کے دوران 148 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

مزید برآں مالی سال 2014 کی پہلی سہ ماہی میں موبائل   فونز کی درآمدات کا حجم 148 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2013 کے اسی عرصہ میں 127 ملین ڈالر اور مالی سال 2012 کے پہلے تین ماہ میں 97 ملین  ڈالر جبکہ مالی سال 2011 کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 56 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ 11 سال کے دوران جاری  مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل فونز کی سب سے زیادہ درآمدات کی گئی ہیں جن کا حجم 528 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔


ای پیپر