Prime Minister's visit will be a harbinger of prosperity for the people of Balochistan: Shiblee Faraz
13 نومبر 2020 (12:04) 2020-11-13

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا،بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے کہا کہ معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے، آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا ۔

وفاقی وزیر اسد عمر   نے ٹوئٹ کیا کہ آج تربت میں وزیراعظم  بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے، یہ منصوبے  کئی  ماہ کی محنت سے تقریباً ایک درجن وفاقی وزارتوں کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر فوادچودھری  نے کہا کہ  ترسیلات مسلسل پانچویں ماہ 2 ارب ڈالرسےاوپرہیں، برآمدات اور صنعت بھی ترقی کی طرف گامزن ہیں، ٹیکسٹائل اور تعمیرات میں لاکھوں لوگ نوکریوں پر لگے ہیں جبکہ  آٹے اور چینی کی قیمت میں مسلسل کمی آ رہی ہے اورمعیشت کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔


ای پیپر